عفت عمر کا نواز شریف اور مریم کی محبت میں انتہائی قدم

اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف ہونے والی تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر شوبز انڈسٹری ہی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے یہ اعلان تب کیا جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سخت تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا پر عفت کیخلاف ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوگیا، صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کو مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے پر آڑھے ہاتھوں لیا۔ عفت عمر نے لوگوں کی تنقید کے جواب میں کہا کہ لوگ تنقید کریں، میری رائے سے اتفاق نہیں کرتے تو مجھ سے بحث کریں لیکن میاں صاحب اور انکی بیٹی کو گالیاں تو نہ دیں۔عفت عمر نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم سب ہی ملک کی اچھائی چاہتے ہیں، لیکن کم از کم آپ گالیاں تو نہ دیں، آپ مجھ پر تنقید کریں، مجھ سے بحث کریں اور لاجک پر بات کریں تا کہ میں آپ کو جواب دے سکوں۔
اداکارہ نے کہا کہ ’گالیاں دینے سے آپ اپنی تربیت ظاہر کرتے ہیں، اپنے ماں باپ اور اپنے لیڈر کا نام خراب کرتے ہیں، گالیاں دینے سے آپ کو کیا مل جائے گا۔ ویسے بھی گالی وہ شخص دیتا ہے جس کے پاس کوئی لاجک نہیں ہوتی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عفت عمر تحریک انصاف اور عمران خان کی سپوٹر ہوا کرتی تھیں۔ لیکن عمران کے برسر اقتدار آنے کے بعد عفت نے اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کر لیا اور پی ٹی آئی کی ناقد ہو گئیں۔ وہ اب نون لیگ کی حمایت کرتی ہیں اس لیے انہیں عمران کے خلاف اور ن لیگ اور مریم نواز کی حمایت کرنے کی وجہ سے آئے دن سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عفت عمر سوشل میڈیا پر ایک کامیڈی پروگرام بھی کرتی ہیں جس میں وہ تحریک انصاف اور عمران خان کا خوب رگڑا نکالتی ہیں۔
یاد رہے کہ عفت عمر نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا اور بعد میں وہ ڈرامہ انڈسٹری کی طرف آگئیں۔ انہوں نے اپنی لاجواب اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں منفرد پہچان بنائی ہے، عفت اب تک غلام گردش، نقاب، کانچ کے پر، ستم، کیمسٹری، تھوڑی سی وفا چاہئے، انجمن، محبت آگ سی، مجھے جینے دو، کبھی سوچا نہ تھا سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
