اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، ایرانی حکومت سے یکجہتی کا اظہار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ۔ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایرانی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کےلیے ایران کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
دفترخارجہ کےمطابق اسحاق ڈارنے اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے
خیال رہےکہ رات گئے اسرائیل نے ایران پ رحملہ کیا اور ان حملوں میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرو اسپیس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ سمیت 20 سینیئر فوجی کمانڈر شہید ہو گئے۔
حملوں میں 5 جوہری سائنس دان بھی شہید ہوئے، اسرائیلی حملوں میں ایران کے بیلسٹک میزائل سسٹم اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 78 افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔