وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اسحاق ڈار نے تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوششوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیاانہوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے علاقائی چیلنجوں کے حل کے لیے امن اور تعمیری بات چیت کے عزم کا اعادہ کیا۔
