اسلام آباد :معرکہ حق میں فتح اور جشن آزادی کی رنگارنگ تقریب

اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے شاندار اور پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
سینیئر فوجی افسران، وفاقی وزرا، دوست ممالک کے سفرا، ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر معزز مہمان بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔
تقریب کے دوران صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر شرکا نے اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
اسلام آباد کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی تقریب کے موقع پر برادر اسلامی ممالک ترکی اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی شریک ہوئے۔
پروقار تقریب میں پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد عمر اعوان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو پریڈ پیش کی، پریڈ نے مہمان خصوصی کو صدر سلام پیش کیا۔
