اسلام آباد ہائی کورٹ : پی ٹی آئی کے 120 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیےگئے 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں اور تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنےکا حکم دےدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ عدالت نے قرار دیاکہ گرفتار کارکنوں کو مزید حراست میں رکھنےکی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

عدالت عالیہ نے 120 گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو بیان حلفی پولیس اسٹیشن میں دینےکا حکم دیاکہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے، چیف نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانےکا حکم بھی دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ:  ججز کی سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ شروع

خیال رہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو احتجاج کےدوران پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا تھا،جن کی رہائی کےلیے عدالت سے رجوع کیاگیا تھا۔

Back to top button