صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کیلئے مثال بنایا جائے : وزیراعظم

وزیراعظم نے صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پرجائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیرانتظام صحت کےنظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کےکام کو تیز رفتاربنانے اور کمپلیکس کے لیے مشینری و آلات کی خریداری کے پری کوالیفکیشن کاعمل شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پری کوالیفکیشن کےعمل کو ماہرکنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے۔

مردوں کے مقابلے میں خواتین میں کینسر کا مرض بڑھ گیا

 

وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری وآلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔

وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس سےمنسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹرکی منظوری کا عمل شروع کرنےکی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کی سہولیات تک رسائی کےلئےترجیحی بنیادوں پرکام کررہی ہے۔

Back to top button