مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا حملہ، 3فلسطینی شہید
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کے کیمپ پر چھاپہ مارا جس دوان 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے پر قائم جینن پناہ گزینوں کے کیمپ پر منگل کی رات کارروائی کی جب کہ اس دوران پناہ گزینوں کے کیمپ پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا۔ اسرائیل فوج نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہا اس دوان 2 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور الفتح پارٹی سے وابستہ تنظیم الاقصیٰ
پیپلز پارٹی اور نون لیگ ایک دوسرے کے مد مقابل کیوں آ گئی؟
شہداء بریگیڈ کے کمانڈر محمد ابو الباحہ کے گھر کو گھیر لیا۔