جہانگیرترین گروپ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے علیحدہ ہوگئے

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور پنجاب کے سابق سینئروزیرعبدالعلیم خان نے جہانگیرترین گروپ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے علیحدگی اختیار کرلی۔ جبکہ صوبائی وزیر میاں خالد محمود کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

عبدالعلیم خان کے ترجمان صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی رکن اسمبلی کو وزیراعظم کے اجلاس میں جانے سے نہیں روکا، وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے علیم خان سے اجازت لے کر جا رہے ہیں.

عبدالعلیم خان بطوروزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں

انکا کہنا تھا کہ علیم خان سے پنجاب اسمبلی کے 40 ارکان کی ملاقات ہوئی اوروہ سب

آج کے اجلاس میں شرکت کر ہے ہیں ، اس اجلاس کے بعد ہم باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے.

واضح رہے کہ گزشتہ روزجہانگیرترین گروپ نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا.

Back to top button