جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، پاک-بھارت کشیدگی میں ثالثی کو مسترد کیا

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ تعلقات پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کو قبول نہیں کرتا۔
نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ کبھی کوئی ایسا امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو اتنے عوامی انداز میں چلایا ہو۔
جے شنکر نے اعتراف کیا کہ "آپریشن سندور” کے دوران امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے بھارت کو فون کالز کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی راز کی بات نہیں، سب کچھ میرے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر موجود ہے۔
بنگلادیش کا بڑا قدم: پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے بلکہ ایس-400 دفاعی نظام اور متعدد ایئر بیسز کو بھی نقصان پہنچایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مواقع پر دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی کو کم کرانے میں ثالثی کا کردار ادا کیا، تاہم بھارتی حکومت اس معاملے پر مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جس پر اپوزیشن کی جانب سے مودی سرکار کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔
