کرکٹ بورڈ کو دھوکا دینے والا جیمز فالکنر عادی مجرم نکلا

پی سی بی کو دھوکا دینے اور اضافی پیسے مانگنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر عادی مجرم نکلے، اس سے قبل بھی فالکنر مختلف اسکینڈلز کی زد میں آچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید، جرمانے اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
جیمز فالکنر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے اپنی ناپسندیدہ ٹیم قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر فالکنر کو 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا، وہ گزشتہ برس بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز سے کم معاوضہ ملنے کا بھی رونا روتے رہے اور اپنی ہی ٹیم کو برا بھلا بھی کہا۔
ملتان نے اسلام آباد کو ہرا کرایونٹ میں 9ویں فتح سمیٹ لی
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر نے پی سی بی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے معاہدے کے مطابق میچ فیس ادا نہیں کی لیکن پی سی بی اور کوئٹہ ٹیم کی منیجمنٹ نے کرکٹر کے تمام تر الزامات مسترد کر دیئے۔ بعدازاں جیمز نے اپنے آسٹریلوی ایجنٹ کو بھی یہ کہہ کر فارغ کردیا کہ تم نے پی سی بی سے میرا معاہدہ کم پیسوں میں کرایا تھا۔
