جویریہ اور شمعون کی بیٹی کی زندگی کا نیا سفر شروع

مقبول اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔خیال رہے کہ عنزیلہ عباسی نے چند سال قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک انہوں نے کوئی مشہور کردار ادا نہیں کیا۔جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997 میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

عنزیلہ عباسی اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرتی ہیں جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ان کی شادی کی خبریں گزشتہ چند دن سے وائرل تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔اور اب عنزیلہ عباسی کی والدہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی شادی کی تصدیق کردی۔

جویریہ عباسی نے 6 اگست کو بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عنزیلہ عباسی 5 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھیں۔ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بیٹی کی شادی پر انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔اگرچہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی صاحبزادی کی شادی کہاں ہوئی اور ان کے شوہر کون ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عنزیلہ عباسی کے شوہر تشفین انصاری ریلیشن شپ کونسلر ہیں۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات بیرون ملک ہوئیں، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔عنزیلہ عباسی کی شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے والد شمعون عباسی کو نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی انہوں نے بیٹی کی شادی کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کی۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997میں اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی سے شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی اپنی والدہ اداکارہ جویریہ عباسی کے ساتھ رہتی ہیں۔ جن کی پرورش انھوں نے تنہا کی ہے۔ پاکستانی ڈراموں میں مختلف مضبوط کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جویریہ عباسی کا ماننا ہے کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں یہ مانا جاتا ہے کہ شوہر ہونا ضروری ہے اور بچے مرد ہی پالے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘میں ایک اداکارہ ہوں، اچھا کماتی ہوں، میرا طرز زندگی بہت اچھا ہے، میں جو بھی کماتی ہوں الحمداللہ اس سے اپنی اولاد کو ایک اچھی زندگی دے سکتی ہوں، مجھے مرد کی ضرورت نہیں ہے’۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں یہ نہیں کہہ رہی کہ شادی نہیں کرنی چاہیے یا شوہر سے الگ ہوجانا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا ہوگیا ہے تو اپنی زندگی جیئیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم اپنے والدین، بہن بھائیوں، شریک حیات، بچوں کے ساتھ تعلقات بناتے ہیں لیکن کبھی بھی خود سے تعلق نہیں بناتے ہیں، جب ایک انسان حقیقت میں خود کو

فیفا ویمن ورلڈ کپ: کولمبیا اور فرانس نے کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا

تلاش کرلیتا ہے، اپنے آپ کو سمجھتا ہے تو زندگی ز زیادہ آسان ہوجاتی ہے۔

Back to top button