منیب اور ایمن کے گھر ایک اور پیاری پری کی آمد

اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’میرال خان‘ رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا۔

ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایمن اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔منال نے دوسری بار خالہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور لکھا تھا کہ 7 اگست کی رات 3 بجکر 4 منٹ پر امل کے گھر میں ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام میرال منیب ہے۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے اب تک ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی نوزائیدہ بیٹی کی تصویر جاری کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے تھے، دونوں کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے، تاہم ایمن خان اپنی پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد کسی ڈرامے میں نظر نہیں آئی ہیں، تاہم منیب بٹ کے متعدد ڈرامے ٹی وی پر نشر ہورہے ہیں۔ایک انٹرویو میں ایمن خان نے کہا تھا کہ شادی کرنے کے بعد کسی بھی اداکار کی اہمیت کم نہیں ہوتی، ساتھ ہی کہا کہ مختلف مسائل اور اسکینڈلز سے اہمیت ضرور کم ہوتی ہے۔اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں چاہے شوہر کتنا بھی پیار کرنے والا کیوں نہ ہو مگر بچے دو ہی اچھے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی، جس کی تقریبات ایک ماہ تک جاری رہنے پر سوشل میڈیا پر کافی چرچہ رہا تھا۔بعد ازاں ایک انٹرویو کے دوران ایمن خان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور منیب کا اتنی طویل شادی کی تقریبات رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ سب اچانک ہوا۔اداکارہ نے بتایا کہ منگنی کے بعد ان کی شادی کی 10 تقریبات منعقد ہوئیں، یہ ان کے گھر کی پہلی شادی تھی، جبکہ منیب کے گھر کی آخری شادی تھی اور یہی وجہ ہے کہ دونوں اسے بہت خاص بنانا چاہتے تھے۔ایمن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنی منگنی کی تقریب اتنی بڑی نہیں رکھنی تھی، لیکن منیب اور میرے سارے دوست اداکار ہی ہیں تو وہ سب منگنی میں آئے اور یہ ایونٹ خود ہی بڑا ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے لوگوں کی تنقید پر توجہ نہیں دی، لوگوں کا کام ہے بولنا، صرف ایک بار اپنے ہنی مون کے دوران میں نے سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھنا شروع کیے اور پھر میں نے یہی سوچا کہ لوگ آخر ایسا کیوں سوچتے ہیں، لیکن پھر میں نے سوچا کہ میں خود کو کیوں تکلیف دے رہی

نیپال کرکٹ ٹیم طے شدہ شیڈول سے پہلے پاکستان پہنچے گی

ہوں۔

Back to top button