کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں  نے  پولیس موبائل پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2  پولیس اہلکار شہید  اور  2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سکھر  کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ادھر کشمور کے مختلف علاقوں سے ایک بچے سمیت 4 افراد کو اغوا کر لیا گیا جس کے بعد  علاقے سے ایک ماہ میں مغویوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

Back to top button