کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ جب کہ پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مھیندرو بھیو ہلاک ہوگیا۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعہ صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا، شہید اہلکاروں میں نثار احمد اور اللہ ڈنو سبزوئی جب کہ زخمیوں میں زاہد حسین نصیرانی اور محمد انور شامل ہیں۔

دوسری جانب رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کچے کے علاقے میں پہنچ گئی، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مھیندرو بھیو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو اغواء اور قتل کے واقعات میں مطلوب اور انعام یافتہ تھا۔

Back to top button