اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران کشمیریوں کا بھرپور احتجاج

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔

یہ مظاہرہ "فرینڈز آف کشمیر” کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس میں مختلف کشمیری تنظیموں کے رہنماؤں، عام شہریوں اور سکھ کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی ظلم و ستم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ادھر جنرل اسمبلی کے اندر بھارت کے وزیر خارجہ کی تقریر کے جواب میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھرپور اور مدلل جواب دیا، جس میں بھارت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔

پاکستان کے دوٹوک موقف پر بھارت کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ گئی، یہاں تک کہ بھارتی مندوب کو اجلاس کے دوران پریشان حالت میں فون سنتے اور پھر اچانک اجلاس چھوڑ کر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

Back to top button