خیبرپختونخوا اسمبلی عمران خان کی اسمبلی ہے ان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کردیں گے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہیں ہوا، خیبرپختونخوا اسمبلی عمران خان کی اسمبلی ہے، عمران خان جو حکم کریں گے وہ ہم تسلیم کریں گے، اسمبلی تحلیل کا کہیں گے تو کرلیں گے۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے مایوس کیا ہے لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو عمران خان کو انصاف ملے گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف 300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلےوہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے،پانچ دن کے اندر عمران خان کو تین سزائیں ہوئیں جس میں 45 سال کی سزا سنائی گئی،عمران خان کو بڑے بڑے مائنس کرنا چاہتےتھے لیکن وہ نہیں کرسکے
تحریک نصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی سزائیں دی گئیں،رولز کی خلاف ورزی کرکے ملاقاتیں کرنے نہیں دیتے۔
انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس نہیں ہوا، بجٹ پاس ہونےمیں ابھی بھی کچھ روز باقی ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی عمران خان کی اسمبلی ہے ان کا ووٹ ہے وہ جیسے کہیں گے ویسا ہی ہوگا، عمران خان جو حکم کریں گے وہ ہم تسلیم کریں گے،اسمبلی تحلیل کا کہیں گے تو کرلیں گے۔
ایران اسرائیل جنگ بندی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ ووٹ ہمارا نہیں بلکہ عمران خان کا ہے،اگر عمران خان نہ ہوتےتو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے۔