کرک،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران6 خوارج ہلاک کر دیئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایاکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور کارروائی میں 6 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کاکہنا ہے کہ کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔