خیبرپختونخوا حکومت کا عمران خان کی رہائی کیلئےتحریک کااعلان

کے پی حکومت نےعید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے معرکہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے معرکہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی سلطنت زمیں بوس کرکے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم عید پر بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کیلئے اور حجاج کرام فارم 47 والی حکومت کے خاتمے کیلئے دعا کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ : الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل، انجم عقیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
بیرسٹر سیف نے الزام لگایا کہ راج کماری مریم نواز کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کو اذیتیں دی جا رہی ہیں۔
