پیسکو نے خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات جاری کردیں

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے خیبر پختونخوا میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات جاری کردیں۔

پیسکو حکام کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں پیسکو کے 1300 سے زائد فیڈرز ہیں جن میں سے 156 فیڈرز پر صرف 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 20 سے 30 فیصد لاسز والے  135 فیڈرز پر 6 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ 30 سے 40 فیصد لاسز والے 96 فیڈرز پر 7 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ 40 سے 60 فیصد تک لاسز والے  143 فیڈرز 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، 157 فیڈرز پر لاسز 60 سے 80 فیصد ہیں اور وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹےہے جب کہ 159 فیڈرز پر لاسز 80 فیصد سے زائد ہیں وہاں پر 20 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔

سی آئی اے ختم کرکے کرائم آرگنائزڈ یونٹ قائم

 

ترجمان پیسکو کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث لاسز زیادہ ہیں اور ایسے فیڈرز پر زیادہ لوڈ مینجمنٹ کرنا ناگزیر ہے۔

Back to top button