جسم میں پانی کی کمی سے بےخوابی کاخطرہ ہوسکتاہے،ماہرین

ماہرین صحت کاکہناہے کہ جسم میں پانی کی شدید کمی سے بےخوابی کاخطرہ بڑھ سکتاہے۔
ہر ایک کو معلوم ہے کہ پانی پینا کتنا ضروری ہے مگر پھر بھی بیشتر افراد ضرورت سے کم مقدار میں اس سیال کو جسم کا حصہ بناتے ہیں۔ اس سے جسم پر متعدد اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر یہ عادت نیند سے محرومی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن ہونے پر لوگوں کے لیے سونا مشکل ہوتا ہے جبکہ اگلی صبح زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
اس تحقیق میں 18 جوان افراد کو شامل کیا گیا اور انہیں 4 دن تک لیبارٹری میں بلایا گیا۔
پہلے دن ان کے جسم میں پانی کی سطح کا تعین کیا گیا، دوسرے دن وہ لیبارٹری میں مثالی حد تک پانی پی کر پہنچے۔
تیسرے دن انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ لیبارٹری کم پانی پی کر پہنچے جبکہ چوتھے دن انہیں معمول کے مطابق کھانے پینے کی ہدایت کی گئی۔
ان افراد کے پیشاب کے نمونوں کے ذریعے پیشاب کی رنگت اور پانی سے متعلق دیگر عناصر کا تجزیہ کیا گیا۔
