انارہارٹ فیلیئر سے متاثردل کےمریضوں کیلئےفائدہ مندقرار

ماہرین کاکہناہے کہ انار کھانے سے ہارٹ فیلیئر سے متاثر ہونے والے دل کے افعال کو درست رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ہارٹ فیلیئر ایسی طویل المعیاد بیماری ہے جس کے دوران جسم کے لیے دل مناسب مقدار میں خون پہنچانے سے قاصر ہوجاتا ہے۔
یعنی ایسا نہیں ہوتا کہ دل کام کرنا بند کر دیتا ہے، بس وہ پہلے کی طرح ٹھیک کام نہیں کر پاتا۔
اس بیماری کا علاج نہیں بلکہ ادویات کی مدد سے اسے بڑھنے سے روکا جاتا ہے۔
جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ انار میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ہارٹ فیلیئر کے شکار افراد کے دلوں کے افعال کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
