وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن کا آخری روز ، کریک ڈاؤن ہوگا یا توسیع؟ فیصلہ آج متوقع

غیررجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہےاور اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینزرجسٹرڈ کیے جا چکےہیں۔

پی ٹی اےکےذرائع کے مطابق قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کیلئےوی پی این رجسٹریشن ضروری ہے اور پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبرمقررکر رکھی ہے۔

 

عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

ذرائع  کا بتانا ہےکہ اب تک27 ہزار سےزائد وی پی اینز  رجسٹرڈ کیےجا چکے ہیں تاہم  رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔

ذرائع  پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے،آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگراسٹیک ہولڈرز نےتاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے کیونکہ رجسٹرڈ وی پی اینزکےذریعےسائبر سکیورٹی کوبہتربنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہےکہ تاریخ میں توسیع نہ ہونے پرغیررجسٹرڈ وی پی اینزکےخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائےگا۔

 

Back to top button