پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافے کاامکان

پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابھی تک اوگرا کی سمری نہیں آئی۔پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوسکتی ہیں ابھی ورکنگ نہ ہوسکی ۔سمری موصول ہونے سےقبل اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں بتدریج خام تیل قیمت بڑھی رہی ہے۔ اوگراکی ورکنگ آج شام میں موصول ہوگی ۔
ذرائع نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرتی ہے۔
