9مئی واقعات پر آزادانہ کمیشن بنایا جائے

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے سانحہ9مئی کی تحقیقات کیلئے ایک بر پھر آزادانہ کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ دوران عدالت نکاح کیس سے پراسیکیوشن بھاگ رہی ہے ۔عید سے قبل پراسیکیوٹر کی سٹیٹمنٹ کو ہی تبدیل کردیاگیا۔صبح سے دو دفعہ کیس میں وقفہ کیا گیا ہے لیکن کیس میں کچھ ہے نہیں۔
عمر ایوب کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی ائی، شاہ محمود، پرویز الہی، بشری بی بی سمیت تمام قیادت کے کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔بطور اپوزیشن لیڈر بارہاں کہہ چکا ہوں نو مئی کی تحقیقات کے لیے آزادانہ کمیشن بنایا جائے سی سی ٹی وی فٹیجز منظر عام پر لائی جائیں۔سائفر کیس ریت کے ڈھیلے کی طرح بہہ گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کاکہنا تھاکہ حکومت کو مان لینا چاہیے کہ ان کا نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھی۔اسلام اباد ہائی کورٹ کے چھ ججز نے جو خط لکھا ہے وہ ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے۔ہماری تحریک تحفظ ائین پاکستان جو بنی ہے اس کا ایک ہی مقصد ہے آئین اور قانون کا تحفظ ہے۔
