چیف جسٹس کاہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کا نوٹس،لارجربینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا۔7رکنی بینچ 3اپریل کو سماعت کریگا

ججز کے خط کے معاملے پر پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، 7 رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔سپریم کورٹ ججز کے خط کے معاملے کی سماعت بدھ کو کرےگی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

اس معاملے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سپریم کورٹ میں ملاقات کر کے کمیشن تشکیل دینے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔  بعد ازاں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

Back to top button