پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 2 روپے فی لیٹر کمی کردی، جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے مقرر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 14 نومبر سے 16نومبر تک کے لیے ہوگا۔ اس سے قبل 13 نومبر کو پیٹرول 332 روپے جبکہ ڈیزل 360 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بھی ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کی مزید کمی کردی ہے۔ اس کٹوتی کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر لیوی کا بوجھ کم ہو کر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا ہے۔

محکمہ جاتی دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کے فارمولے میں کی جانے والی تبدیلی کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے اور اس عرصے میں پیٹرول کی قیمت مجموعی طور پر 35 روپے سے زائد کم ہو چکی ہے۔

Back to top button