پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 53 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 389 روپے 80 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

Back to top button