بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، فتنۃ الہندوستان کا دہشت گرد ہلاک

 

 

 

 

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کےتحت فتنۃ الہندوستان کےخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے ایک دہش تگرد کو جہنم واصل کردیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ بولیدہ کےعلاقے میناز میں دہشت گردوں نے 2 خواتین کو اپنے ہمراہ لےجاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا،تاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلا ک ہوگیا۔

خیبرپختونخوا : پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

سکیورٹی ذرائع کےمطابق فتنہ الہندوستان کےہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز کے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں،بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کےخلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Back to top button