کار سرکار میں مداخلت کا کیس : ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید

 

 

 

کار سرکار میں مداخلت اور بیرئر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی،دونوں کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہوا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کےخلاف یہ مقدمہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی روٹ میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے اور عوام کو اشتعال دلانے کے الزامات کےتحت تھانہ آبپارہ میں درج کیاگیا تھا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں کچھ دیر قبل محفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا۔

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، فتنۃ الہندوستان کا دہشت گرد ہلاک

عدالت نے 3 مختلف دفعات کےتحت سزا کا حکم دیا ہے،ایمان مزاری اور ہادی علی پر جرمانہ بھی عائد کیاہے۔

عدالت کی جانب سے کیس میں سٹیٹ کونسل مقرر کیاگیا تھا،اسٹیٹ کونسل عاطف محمود نے گواہان پر جرح کی،پراسکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر کیس میں 7 گواہان کو پیش کیاگیا تھا۔

یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیاگیا تھا،دونوں اس کیس میں ضمانت پر تھے۔

 

Back to top button