خیبرپختونخوا کے حلقوں کی حدبندی تبدیل نہیں ہوئی :الیکشن کمیشن

 

 

 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع اور صوبے کے دیگر حلقوں کی موجودہ حدبندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحتی بیان کے مطابق 23 اکتوبر 2026 کو بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر درست نہیں،جس میں کہاگیا تھاکہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے نئے اضلاع کے قیام اور تحصیلوں کی تبدیلی کے باعث حلقہ بندیوں میں ردوبدل کیاہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ الیکشن رولز 2017 کے رول 15 کےتحت الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہےکہ انتخابی فہرستوں میں کسی پولنگ سٹیشن کی دوبارہ حلقہ بندی یا نئی حدبندی کی ضرورت پیش آنےپر اس کا جائزہ لیا جاسکے۔تاہم، اس عمل کا مقصد موجودہ حلقہ بندیوں میں تبدیلی کرنا نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نےواضح کیا ہےکہ ضم شدہ اضلاع کےحلقوں کی حدبندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یہ حلقے عام انتخابات 2024 کے وقت بھی موجودہ حدود کےمطابق تھے اور آئندہ بھی انہی حدود کےمطابق رہیں گے۔

خیبرپختونخوا : سرکاری فنڈز کے اجراء کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ

وضاحتی بیان میں الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 22 کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، تاہم اس شق کا اطلاق اس وقت ہوتاہے جب کسی موجودہ حلقے کی حدود میں تبدیلی مقصود ہو۔

الیکشن کمیشن نے دوٹوک الفاظ میں کہاہےکہ موجودہ حلقوں کی حدود میں تبدیلی کا کوئی عمل شروع نہیں کیاگیا اور نہ ہی کسی حلقے کی حد بندی تبدیل کی گئی ہے۔

 

Back to top button