عالمی معاشی بے یقینی سے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے : وفاقی وزیر خزانہ

 

 

 

 

 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بےیقینی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں مہنگائی کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معاشی ترقی کا سفر جاری ہےاور حکومت معیشت کو مستحکم بنانے کےلیے اقدامات کررہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ وفاقی حکومت موسم سرما میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کےلیے منصوبہ بندی کررہی ہے، خام تیل سمیت توانائی کی دیگر ضروریات کی فراہمی کی صورت حال تسلی بخش ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایاکہ آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آئندہ سال اکتوبر میں اختتام پذیر ہوجائے گا۔حکومت ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کےلیے بھی اقدامات کررہی ہے تاکہ محصولات میں اضافہ اور ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جاسکے۔

خیبرپختونخوا کے حلقوں کی حدبندی تبدیل نہیں ہوئی :الیکشن کمیشن

انہوں نےکہا کہ وفاقی حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔امریکی اور مشرقی یورپی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کے بانڈز میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جو ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کے امکانات کو ظاہر کرتاہے۔

 

Back to top button