امریکی جنگی جہازوں کو خلیج میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی بحریہ کو غیرمؤثر بنادیا ہے اور امریکا کے جنگی جہازوں کو خلیج میں داخل نہیں ہونے دیاجائے گا۔
میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ اب خلیج کے اطراف کے پانیوں اور ایران کی علاقائی حدود کے قریب آنے کے قابل نہیں رہی،اگر امریکا یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے سب کچھ تباہ کردیا ہے تو پھر ایسے بےبنیاد دعوؤں کو بار بار دہرانے کا کیا مقصد ہے؟
ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی حکمت عملی امریکا اور اسرائیل کو اسی دلدل میں پھنسانا ہےجو انہوں نے خود پیدا کی ہے۔
پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے: ٹرمپ
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ ان دھمکیوں سے طاقت کے بجائے مایوسی اور بےبسی جھلکتی ہے۔
