پاکستان اور سعودیہ نے دفاعی معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے : دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیےہیں،ترک پارلیمان میں پیش ہونےوالے دفاعی معاہدےکی توثیق کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کے کوئی خفیہ نکات نہیں ہیں،دفاعی معاہدے کا جو مسودہ باہر آچکا ہے،ہم اس کو تسلیم کررہے ہیں، مکہ دفاعی معاہدےکی توثیق کا ہر ملک کا اپنا اپنا طریقہ کار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی شقیں کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع کےلیے ہیں۔
خیبرپختونخوا : سرکاری فنڈز کے اجراء کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ
بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فالس فلیگ آپریشن کرنا بھارت کی پرانی روایت رہی ہےاور پاکستان کسی بھی قسم کے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا منہ توڑ جواب دینے کےلیے ہمہ وقت اور مکمل طور پر تیارہے۔
سجاد حیدر خان نے کہاکہ سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی پر کسی بھی طرح کاکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔