وفاقی حکومت کا انسداد دہشت گردی کےلیے انٹیلیجنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کےلیے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا جہاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مختلف شعبوں میں اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیاگیا،ذرائع کےمطابق اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی بھی زیرغور آئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی، صوبائی اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاق کی طرف سے خیبرپختونخوا کےلیے 160 ارب کے پیکج پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیاگیا۔
