امریکی عوام نے ایران کے خلاف جنگ مسترد کردی : باقر قالیباف

 

 

 

 

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہےکہ ضمیر کی آواز ہو یا مہنگائی کا بوجھ،امریکی عوام نے جنگ کےخلاف اپنا فیصلہ سنادیا ہے اور ہم امریکی عوام کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

باقر قالیباف کا کہنا تھاکہ اگر امریکی حکومت بین الاقوامی آقاؤں اور بلیک میلروں کےلیے اپنے عوام کی مرضی سے غداری کرےگی،تو اسے معلوم ہوجائےگا کہ ہماری ‘نا’ اپنے ساتھ ایک خوفناک خواب لےکر آتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کےمطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہےجب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔

امریکی مڈٹرم الیکشن: صدر ٹرمپ کا نتائج تسلیم کرنے کا اعلان

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتےہوئے کہا ہےکہ ایران جنگ کی وجہ سے انتخابات میں شکست ہوئی۔ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Back to top button