ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

 

 

 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کاکہنا ہےکہ ایران امریکا ثالثی سے متعلق ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں،فیلڈ مارشل کا ایک ماہ میں 2 بار تہران جانا مثبت پیشرفت کی علامت ہے،اگر مثبت پیشرفت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو بار تہران نہیں جاتے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا ایران ثالثی میں کام بگاڑنےوالے، بلاجواز تنقید کرنےوالے طاقتور عناصر سرگرم ہیں،یہ طاقتور عناصر سمجھتے ہیں کہ جاری تنازع اور جنگ ان کے مفاد میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ مکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے،معاہدے کی شقیں نئے ممالک کی شمولیت میں رکاوٹ نہیں ہیں ،علاقائی امن کے مشترکہ ویژن پر یقین رکھنےوالے ممالک کو خوش آمدید کہیں گے۔

کیا واقعی امریکہ ایران پر بڑا فضائی حملہ کرنے والا ہے؟

انہوں نے کہاکہ ایران سمیت کوئی بھی اگر علاقائی امن کے مشترکہ ویژن پر یقین رکھتاہے تو وہ معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے،نئے ممالک کی معاہدےمیں شمولیت کا فیصلہ سعودی عرب، ترکیے،پاکستان کی سیاسی قیادت کرےگی۔

 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ سعودی عرب میں مزید پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کا انحصار صورت حال،سیاسی قیادت کے فیصلوں پر ہوگا،پاکستان سعودی عرب کےدفاع کےلیے پرعزم ہے،مکہ معاہدہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کا دفاع پاکستان کے عزم کا حصہ ہے۔

 

Back to top button