سہیل آفریدی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

خیبرپختونخوا حکومت نے معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے شواہد ملنے کا دعویٰ کرتےہوئے کہا ہےکہ مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیاگیا ہے،ابتدائی تحقیقات کے بعد متعلقہ مقدمات نیب اور اینٹی کرپشن کو بھجوائے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں،ان کا خیال رکھا جارہا ہے۔
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹPTIکیلئے آخری تابوت بننے کوتیار کیوں؟
حکومت کا کہنا ہےکہ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں، جب کہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں،تاہم تاحال انہیں گرفتار نہیں کیاگیا۔
صوبائی حکومت کے مطابق تمام متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے، جس کا جائزہ لینے کےبعد ابتدائی انکوائری مکمل کی جائے گی۔تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھجوائے جائیں گے۔
حکومت نے مزید بتایاکہ صحت کارڈ میں مبینہ کرپشن اور مالی بےضابطگیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کاکہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی سیٹ اپ میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔
