خیبرپختونخوا : ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57 افسران برخاست

 

 

 

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کےبعد پولیس ڈپارٹمنٹ اور بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کےبعد ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57 افسران کو بھی عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگائےجانے کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتےہوئے پہلے ہی استعفیٰ دےدیا تھا۔

صوبائی محکمہ قانون کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹائےگئے 26 افسران میں نعمان الحق کاکاخیل، عقیل حسین، عامر زیب، ایوب زمان، ایم ریاض خان پائندہ خیل، عبدالرؤوف آفریدی، اسد جان درانی، عمیر اعظم خان، مدثر اعجاز، تیمور حیدر، نیاز محمد، ندیم شاہ، عالم خان عدنزی، الطاف خان، ایم شہزاد نواز، مہرین منور / مہرش منور، نصیر الدین شاہ، شاہ فیصل الیاس، مزمل خان، محمد بشار نوید، سردار بشارت خان، غلام محمد سپال، ملک امجد عنایت، حق نواز خان، منصور صادق، اور سیف الرحمن شامل ہیں۔

اسی طرح ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے عہدوں سے ہٹائےگئے 4 افسران میں زاہد یوسف قریشی، فرید اللہ کنڈی، ایم اجمل خان، اور ملک اختر حسین اعوان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جن 31 افسران کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدوں سے ہٹایا گیا ان میں جاوید خان، سید بلال شفیع اندرابی، تسکین الدین خٹک، جاوید اللہ، بلال خان، رحمت علی، ارباب فخرِ عالم، عمر خان، حمیرا گل، جواد علی، یاسر خالد، ارشد اعظم، فرحان قدیر، وقار اورکزئی، عابد الرحمان،شاہد خان، مشتاق رحیم، یاسر سلیم، رحیم اللہ، عامر خان، شعیب علی، عمران خان، ایم عدنان شیر، انعام اللہ خان، ارشاد احمد خان، احمد ابو حنیفہ امام، کمال، محمد فرقان، نجیب اللہ، عبدالوحید، اور عبدالقیوم شامل ہیں۔

خیال رہے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ گزشتہ روز کیاگیا جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری دی تھی۔

خیبرپختونخوا میں خوش آئند تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہیں : وفاقی وزیر اطلاعات

اس قدام کے فوری بعد وفاقی حکومت نے صوبے کے انتظامی ڈھانچے میں متعدد تبدیلیاں کیں۔وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے ہٹاکر گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سیکریٹری مقرر کیا،اس کے علاوہ صوبے میں بیورو کریسی اور پولیس افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں بھی کی گئیں۔

 

Back to top button