خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا : اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا،ایمرجنسی لگانا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا، دھرنوں اور احتجاج کے باعث معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ پاکستان کا افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اگر افغان طالبان دہشت گردوں کےخلاف کارروائی نہیں کرتے تو ایک دن انہیں خود بھی اسے بھگتنا پڑےگا۔
انہوں نے کہاکہ خطے اور دنیا کےلیے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے،پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی ہے، پاکستان نے ہمت،بہادری اور مضبوطی سے دہشت گردی کا سامنا کیا،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا، دنیا کو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کےخاتمے کےلیے نئے خطوط پر کام کیا،قانون نافذ کرنےوالے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے دن رات کوشاں ہیں،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہرصوبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دہشت گردی کےخاتمے کےلیے پُرعزم ہیں، ان کی ہدایت پر روز کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہورہے ہیں، افغان رجیم پر مسلسل زور دےرہے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کےلیے استعمال نہ ہونے دیں،دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کےلیے افغانستان کے دورے بھی کیے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اگست 2025 میں کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا،بدقسمتی سے دہشت گردی کے معاملے پر افغان حکام نے وعدے پورے نہیں کیے،افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطےمیں امن کےلیے خطرہ ہے،سرحد پار سے دہشت گرد دراندازی کرکے ہمارے جوانوں،شہریوں پر حملہ کرتے ہیں،افغان سرزمین سے ہونےوالی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملے بند ہونےچاہیئیں، افغان سرزمین سے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنایاجاتا ہے،جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کا منصوبہ بھی افغان سرزمین پر بنا،افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کو اسلحے سمیت ہر قسم کی امداد فوری بند کرے۔
خیبرپختونخوا میں عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کردیا گیا: شوکت یوسفزئی
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پُرعزم ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرتا رہا ہے،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا خود افغانستان کے اپنے مفاد میں ہے، اگر افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی تو ایک دن انہیں خود بھی اس کا نتیجہ بھگتنا پڑےگا۔

One Comment