خیبرپختونخوا : پولیس کی کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک

 

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کےمطابق تھانہ باڑہ کی حدود شیخان پل میں دہشت گرد کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی،اس دوران پولیس اور دہشت گرد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں کمانڈر سیف اللہ مارا گیا۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے حکومت پرعزم ہے: وزیراعظم

ڈی پی او نے بتایاکہ ہلاک دہشت گرد ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کےحدود میں متعدد بم دھماکوں اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں کےمقدمات میں نامزد اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

ڈی پی او کےمطابق ہلاک کمانڈر حال ہی میں افغانستان سے ضلع خیبر منتقل ہوا تھا اور آج باڑہ سے پشاور منتقلی کی کوشش میں مارا گیا۔

 

Back to top button