خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیے گئے: خواجہ آصف

 

 

 

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی کے ادوار میں سب سے زیادہ دیے گئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس کی حقیقت یہ ہےکہ قیام پاکستان سے 2010 تک خیبرپختونخوا میں معدنیات کے صرف 482 لائسنس/ٹائٹلز جاری ہوئےتھے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کے دور میں یہ تعداد تیزی سے بڑھی، 2020 تک 1,762، فروری 2024 تک 3,962، اور موجودہ وقت میں کل 4,917 مائننگ لائسنس جاری ہوچکے ہیں،ان میں سے 4,133 آباد اضلاع میں اور 784 ضم شدہ اضلاع میں ہیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ اس پورے عرصے میں عسکری ادارے ایف ڈبلیو او کو صرف ایک لائسنس ملا،جو 2015 میں شمالی وزیرستان کے بویا علاقے میں دیاگیا تھا،جہاں ایف ڈبلیو او تعمیراتی اور بحالی کے کاموں میں مصروف رہا۔

سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا

انہوں نے بتایاکہ اس وقت 500 سے زائد نئی درخواستیں زیرغور ہیں،جن میں سے کوئی بھی عسکری ادارے کی جانب سے نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ معدنیات کے لائسنسز کی بڑی تعداد پی ٹی آئی دورِ حکومت میں جاری ہوئی،جب کہ عسکری اداروں کا اس شعبے میں براہِ راست حصہ سرے سے تھاہی نہیں.

 

Back to top button