مولانا کو کہتا ہوں کہ آپ کے بغیر کے پی حکومت بنی اور چلے گی بھی: فیصل کریم کنڈی

 

 

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر سے مایوسی ہوئی،وہ سینئر سیاستدان ہیں،ان سے ایسی گفتگو کی توقع نہیں تھی۔مولانا کہتے تھےکہ کوئی بھی حکومت ان کے بغیر نہ بنتی ہےنہ چلتی ہے،میں انہیں کہتا ہوں کہ آپ کے بغیر خیبرپختونخوا حکومت بنی اور چلےگی بھی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہا کہ گورنر راج کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتا،مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں گھوم پھر نہیں سکتے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کےمطابق صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی،مولانا نے کہاکہ گورنر راج کا نفاذ غلط ہے۔

خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیے گئے: خواجہ آصف

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختون خوا حکومت امن و امان کے قیام کےلیے کوششیں نہیں کررہی یہ کہنا درست نہیں،خیبرپختونخوا کی سابق حکومت کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں کےبعض مفرور عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسارہے ہیں،مولانا فضل الرحمٰن بتائیں لکی مروت،ٹانک اور بنوں میں کون سے پہاڑ اور معدنی وسائل موجود ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل کو بروئے کار لانا ضروری ہے، غیر ملکی کمپنیاں،پاکستانی کمپنیاں اور خیبرپختونخوا حکومت مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں،صوبے میں امن کے قیام کے معاملے پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا، باقی تمام معاملات پر بات کی جاتی ہے۔

 

Back to top button