اسحاق ڈار سے عمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، امن کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور خطے میں امن کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ کےدرمیان یہ ملاقات پاکستان اور عمان کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل ہوئی۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور عمان کے قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زوردیا اور کہاکہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کےلیے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پائیدار امن اور استحکام کےلیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
محسن نقوی سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
عمانی وزیرخارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جب کہ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن اور استحکام کےلیے عمان کے تعمیری کردار اور مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
