محسن نقوی سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ  تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف کی ہونے والی ملاقات میں منظم جرائم کی روک تھام اور معلومات کے تبادلے کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اینٹی نارکوٹکس فورس اور روس کے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

ملاقات میں طے پایا کہ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپس جلد ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مکہ دفاعی اتحاد کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان سے روس ہنرمند افرادی قوت بھیجنے، سیاحوں اور کاروباری افراد کےلیے ویزا حصول آسان بنانے، سائبر کرائم کی روک تھام اور پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی اور روسی پولیس اکیڈمی کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ منظم جرائم کی روک تھام کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ویزا نظام میں آسانی سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا، پاکستان سائبرکرائم کی روک تھام کےلیے روس کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف کا کہنا تھاکہ روس نے مؤثر اقدامات کے ذریعے سائبرکرائم میں کمی لائی ہے، دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

Back to top button