سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے، 3 کروز میزائل اور 2 ڈرونز تباہ

حوثیوں کے حملوں کے دوران سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ریاض اور جنوبی علاقوں کی جانب آنے والے 3 کروز میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کردیے، تاہم واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت ریاض اور ملک کے جنوبی علاقوں میں آنے والے تین کروز میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا۔
ترجمان نے بعد ازاں ایک اور بیان میں تصدیق کی کہ انہی علاقوں میں آنےوالے دو ڈرونز کو بھی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
سعودیہ پر حوثی حملے پاکستان اور ترکیہ کیلئے بڑا امتحان کیوں؟
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ جاری ہےاور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
تاحال میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کے واقعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ حوثیوں کی جانب سے بھی اس مخصوص واقعے پر فوری ردعمل رپورٹ نہیں ہوا۔
