مشرق وسطیٰ کشیدگی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

 

 

 

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافےکا رجحان برقرار ہے۔

برطانوی برینٹ کروڈ ایک سو سات ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا، امریکی خام تیل بھی پچانوے ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔

خبررساں ادارے کےمطابق قیمتوں میں یہ اضافہ منگل کو کاروبار کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں ملےجلے رجحان کےبعد سامنے آیا۔اس دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.9 فیصد کمی، جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.4 فیصد بڑھ گئی تھی۔

 

دوسری جانب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کےبعد نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل صرف تین پیسے فی لیٹر سستا کیاگیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی PTI قیادت منظرِ عام سے غائب کیوں؟

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق چودہ اکتوبر سے ہوگا

 

Back to top button