وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مکہ دفاعی اتحاد کی ملاقات

 

 

 

 

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود نے ملاقات کی،جس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ امن معاہدے کو خطے میں امن،اتحاد اور استحکام کے قیام کی طرف ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کی خود مختاری،دفاع اور علاقائی سلامتی کی خاطر ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے خاتمے کے باوجودPTIپنجاب میں احتجاج سے انکاری کیوں؟

وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کےتحفظ کےلیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل دفاعی اتحاد نے وزیراعظم کو معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینےکی جامع حکمت عملی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

دونوں نے خطے کی مجموعی سلامتی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

Back to top button