پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے معاملے اہم فیصلہ کیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا امکان ہے۔

6 نومبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر ،ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 56 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی  کی جانب سے رات کو قیمتوں کا تعین کیا جائے گا اور حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کردی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر نئی قیمت 362 روپے مقرر کی گئی تھی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل بھی فی لیٹر سستا ہوگیا تھا، جس کی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

Back to top button