پیپلز پارٹی کے وفد نے قائد حزب اختلاف کو بلاول بھٹو کا پیغام پہنچا دیا

پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر نوید قمر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف شامل تھے جنہوں نے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
عمران خان کی بہنیں اسلام آبادمیں انتشارپھیلاناچاہتی تھیں،راناثنااللہ
اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینیٹر بھی موجود تھے جب کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد نے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای کا پیغام پہنچایا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زردای نے اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ دیا تھا۔
