مکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کا ڈرون، سعودی اتحادی فوج نے تباہ کردیا

 

 

 

سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجاگیا ڈرون فضائی کارروائی کے دوران ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایاکہ حوثیوں کے ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا،تاہم اسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی فوج کی جانب سے ڈرون تباہ کیےجانے کے دعوے پر حوثی باغیوں کا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تاحال یہ تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں کہ حوثیوں کے ڈرون کو کس مقام پر اور کس نوعیت کے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایاگیا۔

سعودی اتحادی فوج کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، جب کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بھی اس واقعے پر تاحال کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Back to top button